English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردان میں میاں ڈی پی او اور زوجہ اسسٹنٹ کمشنر تعینات

القمر

 پشاور: خیبرپختونخوا میں میاں بیوی ایک ہی ضلع مردان میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوگئے۔

ایکسپریس کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں خوش قسمتی سے میاں اور بیوی ایک ہی ضلع میں افسران تعینات ہوگئے۔ کے پی پولیس کے آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ ڈی پی او (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر) مردان تعینات ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو بھی گزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے مردان میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ایک ہی ضلع میں میاں بیوی کی تعیناتی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، ضلع مردان میں دونوں اعلی افسران کی تعیناتی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر خوب سراہا گیا۔

ڈاکٹر زاہد اللہ اس سے قبل اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، سابق ڈی پی او نوشہرہ اور سابق ڈی پی او ہری پور بھی رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے