English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صورتحال برقرار رہی تو جولائی تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ جائے گی، اسد عمر

القمر

 اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے جب کہ ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کورونا کیسز میں 8 سے 10 گنا تک اضافہ ہوسکتاہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی، حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرےگی۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لےجائیں گے، 2 دن سے کورونا کے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور کے پی میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیاجائے گا۔ کورونا کو پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے جب کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے ادھرٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے