English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، حمزہ علی عباسی

القمر

 کراچی: اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔

اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طورپراپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤکریں۔ اداکارنے مزید کہا کہ ایمانداربنیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے