English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

القمر

پشاور: گلوکار رحیم شاہ نے ٹیسٹ پوزیٹو آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے عوام کے ساتھ سیاسی و سماجی رہنماؤں کو بھی خوف میں مبتلا کررکھا ہے، اور آئے روز معروف شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہورہی ہے، اب معروف پاکستانی گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

رحیم شاہ کے مینجر کے مطابق گلوکار میں کورونا کے حوالے سے خاصی علامات نمایاں تھیں، انہوں نے احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا رزلٹ ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے  خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، ڈاکٹر نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 24 گھنٹے تک انتظار کی ہدایات کی ہیں اور مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کی طبعیت بہتر نہ ہوئی تو انہیں اسپتال داخل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے