English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پرخوب چرچے، مداح حیران

القمر

 کراچی: پاکستان کی خوبرو اوردلکش اداکارہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے جاری ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ دنیا بھرمیں مداح ان کے دیوانے ہیں اوران کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اور اسی اداکاری کی بنیاد پروہ متعدد قومی اوربین القوامی ایوارڈزبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

اس وقت سوشل میڈیا پراداکارہ کی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ اداکارہ کی ہمشکل ہیں جن کو دیکھ کرکوئی کہہ نہیں سکتا کہ یہ ماہرہ خان نہیں بلکہ ’کوراساہ انور‘ نامی لڑکی ہیں۔

ماہرہ خان کے مداح بھی ان کی ہمشکل دیکھ کرحیران ہوگئے ہیں اوریہ کہنے پر مجبور ہیں کہ کوراساہ انورنامی لڑکی اداکارہ ماہرہ خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے