کراچی: ترکش ہیرو ارطغرل غازی کی محبت میں مبتلا پاکستانی اپنے پسندیدہ ہیرو کو پاکستان میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اب شاید ان کی یہ خواہش پوری ہونے والی ہے۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں سے پوچھا تھا ’’کیا ہو اگر ارطغرل غازی بطور برانڈ ایمبیسڈر پشاور زلمی جوائن کرلیں؟‘‘
WHAT IF #ErtugrulGhazi JOIN PESHAWAR ZALMI AS A BRAND AMBASADOR ❓
— Javed Afridi (@JAfridi10) June 30, 2020
جاوید آفریدی کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہایت دلچسپ جوابات دئیے۔ ابوحامد نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا اگر ایسا ہوجائے تو آپ مسلمانوں کے دلوں کو جیت لیں گے۔
تو آپ مسلمانوں کے دلوں کو جیت لیں گے
— Abu Hamid 🗣️ (@AbuHamid613) June 30, 2020
میاں عمر نامی شخص نے ارطغرل اور پشاور زلمی سے اپنی محبت جتاتے ہوئے کہا دل تو پہلے ہی زلمی کا اب جان بھی لے لوگے کیا۔
Dil to phly he Zalmi Ka ….ab Jan b ly logy kya 💛😍❤️😁
— Mian Omer (@Iam_Mian1) June 30, 2020
معیز خان نامی ٹوئٹر صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی جوائن کرلیں تو پورا پاکستان پشاور زلمی کو سپورٹ کرے گا۔
Then Whole Pakistan will support Peshawar Zalmi🥰
— Moiz Khan (@MoizKha64856741) June 30, 2020
کچھ لوگوں نے ارطغرل ڈرامے کے ایک سین کا کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا جس میں ارطغرل غازی کے ساتھی کسی بات پر بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
Pakistani’s after hearing this news pic.twitter.com/TUcKciBcVv
— Mughal. (@ZainAliiiiii) June 30, 2020
ایک خاتون صارف نے بھی اسے ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا۔ جب کہ نسرین نامی خاتون نے کہا ارطغرل کے بجائے حلیمہ کو لے آئیں تو پورا مجمعہ زلمی کے ساتھ ہوگا۔
Bring haleema:) whole make crowd will be with zalmi atleast
— Nasreen (@Nas_k27) June 30, 2020
عطاالرحمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر ارطغرل پشاور زلمی جوائن کرتے ہیں تو یہ ہمارے پشاور زلمی فینز کے لیے بہت خوشی اور فخر کی بات ہوگی۔
یہ تو ہمارے پشاور زلمی فینز کے لیۓ بہت خوشی اور فخر کی بات ہوگی۔۔۔۔۔۔
— 𝒜𝓉𝓉𝒶 𝒰𝓇 𝑅𝒶𝒽𝓂𝒶𝓃 (@Arman2k9) June 30, 2020
