English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے باوجود پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ ریٹیل بازار کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ریٹیل بازارمیں ڈھائی نمبرآٹا 54 روپے کلو ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ڈھائی نمبرآٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2400 روپےبڑھ کر2700 روپے کا ہوگیا۔ ریٹیل مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی 4 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فائن آٹے کی فی کلو قیمت 58 روپے ہوگئی۔ ریٹیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق فائن آٹے کا 50 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ پچھلی بار بھی گندم کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھی تھیں لیکن اس بار گندم کی قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے، جو بھی اقدامات کرنا پڑے، کریں گے، کسی صورت گندم کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے