سری نگر: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا ہمشکل جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جنید شاہ کو رنبیر سے مماثلت کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے تعلق رکھنے والے جنید شاہ اداکار رنبیر کپور سے حیرت انگیز مماثلت رکھتے تھے لیکن دل کے دورے کے سبب اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔

28 سالہ جنید شاہ حال ہی میں ممبئی سے سری نگر میں موجود اپنے گھر واپس آئے تھے۔
Our old neighbor Nissar Ahmed Shah’s son Junaid passed away due to massive cardiac arrest overnight. People say he was a lookalike of Bollywood actor Ranbir Kapoor.I say he was a big hope, strength salvation of his ailing father and his mother that of whole Kashmir. Magfirah! pic.twitter.com/uVVH3UGtnJ
— YusufJameelیوسف جمیل (@jameelyusuf) July 17, 2020
مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے بھی جنید شاہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کے بیٹے جنید شاہ گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ جنید نہ صرف اپنے ماں باپ بلکہ پورے کشمیر کے لیے بڑی اُمید اور طاقت تھے۔

رنبیر سے مشابہت کی وجہ سے جنید شاہ ماڈلنگ بھی کر رہے تھے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹ پر کام بھی کر رہے تھے۔ وہ انوپم کھیر کے ایکٹنگ اسکول سے بھی وابستہ تھے تاہم وہ والد کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے حال ہی میں سری نگر واپس آگئے تھے۔
OMG. My own son has a double!!! Promise cannot make out. A good double pic.twitter.com/iqF7uNyyIi
— Rishi Kapoor (@chintskap) April 16, 2015
واضح رہے کہ ماضی میں رشی کپور نے اپنے بیٹے کے ہمشکل کے حوالے سے ٹویٹ میں حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رنبیر کپور کا بھی ہمشکل موجود ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی ان میں فرق واضح نہیں کرسکتا۔
