English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سارہ خان گلوکارفلک شبیرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

القمر

 کراچی: پاکستان کی خوبور اداکارہ سارہ خان گلوکارفلک شبیرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دوروز قبل اپنی منگنی کے بارے میں بتا کر اداکارہ سارہ خان نے سب کو حیران کردیا تھا تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی شادی کی تصاویرنے مداحوں کو مزید خوش کردیا ہے۔

اداکارہ گلوکار فلک شبیرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اداکارہ اور گلوکار کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کی منگنی اورگزشتہ روزسوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مایوں کی تقریب کی تصاویرکوبھی خوب پسند کیا جارہا ہے جس میں دونوں خود بھی اپنی تقریب میں محظوظ ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے