کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں بیٹا اور بہو ملکر والدہ پر تشدد کررہے ہیں پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا نے ماں کا درجہ اولاد کے لیے سب سے اوپر رکھا ہے اور ماں کو اولاد کے لیے جنت قرار دیا ہے تاہم جب بیٹے نے اپنی اسی جنت پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ماں کے تقدس کو پامال کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: بیوی کے ساتھ مل کر بیٹے کا ماں پر بہیمانہ تشدد
سوشل میڈیا پر جہاں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے پاس اس واقعے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ یہ ویڈیو پوسٹ کرسکے ہیں بلکہ انہوں نے یہ ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی ہے۔
حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔
Ya Allah… I don’t have words… At all…cant post tht video.. deleted it… Oh my God…deepest corner of hell awaits this demon who raised his hands on his old mother… DEEPEST MOST ROTTEN CORNER OF HELL #zoobiameer
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) July 21, 2020
نیمل خاور نے بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ کا قہر اس شخص کا منتظر ہے۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’کسی بھی ماں کو اپنے بچے کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے، اور نہ ہی کسی بچے کے ذریعے باپ کو نقصان پہنچنا چاہے۔‘‘
“No mother should be harmed through her child, and no father through his child” (Quran 2:233)
Allah’s wrath awaites this man! #zoobiameer
— Naimal Khawar Khan (@Naimalkhawarr) July 21, 2020
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اس کی اہلیہ بسمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
