English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ میرے خلاف ہے، اے آر رحمان

القمر

 ممبئی: آسکرایوارڈ یافتہ موسیقاراے آررحمان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اورآسکرایوارڈ یافتہ اے آررحمان کے کمپوزکردہ گانے شہرت کی بلندیوں پرپہنچتے ہیں اور فلم ہدایتکار و پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ اے آررحمان ان کی فلموں کے گانے کمپوز کریں۔

اے آررحمان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ میں کم کام اس لیے کررہے ہیں کیونکہ کچھ افواہوں اورغلط فہمیوں کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک بڑا گینگ ان کے خلاف کام کررہا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں کم اور تامل فلموں میں وہ زیادہ کام کررہے ہیں۔

اے آررحمان نے کہا کہ ایک فلم کے ہدایتکاران کے پاس آئے جنہیں انہوں نے 2 دن میں 4 گانے بنا کردیے، لیکن انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اے آررحمان کے پاس جانے سے ہدایتکارکومنع کیا تھا جس کے بعد مجھے سمجھ آیا میرے خلاف بالی ووڈ میں ایک گینگ کام کررہا ہے۔ اے آررحمان نے کہا کہ پرمیں اس متعلق زیادہ سوچتا نہیں کیونکہ میں قسمت پربھروسہ رکھتا ہوں، ہر چیز خدا کی طرف سے ہے اور میں اچھی فلموں کو کبھی بھی نہ نہیں کرتا ہوں۔

اے آررحمان کو جتنے ایوارڈز ملے وہ شاید کسی بھی بھارتی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ انہیں بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈزمل چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر انہیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تامل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اوراس انڈسٹری نے  12 ایوارڈزسے نوازا ہے۔  2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پرآسکرسے نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے