English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ روبینہ اشرف نے کورونا کو شکست دیدی

القمر

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کورونا کو شکست دینے کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق نے گزشتہ روز اپنی والدہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے صحت یاب ہونے کی خوشخبری دی اور اپنی والدہ کے لیے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کی والدہ کی صحت یابی کی دعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ روبینہ اشرف کے آئی سی یو منتقل ہونے کی افواہیں مسترد

واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑنے اور آئی سی یو میں منتقل ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی تاہم ان کی بیٹی نے ان کے آئی سی یو منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے