English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر نے225ارب کے بے نامی اثاثوں کا سراغ لگالیا

القمر

 اسلام آباد:  ٹیکس نیٹ سے باہر امیر لوگوں کا سراغ لگانے کیلیے بینکوں نے ایف بی آر کو بے نامی اکانٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تاہم ایف بی آر نے دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر 225 ارب کے بے نامی اثاثہ جات و جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے۔لیکن ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی کو درپیش مسائل و وسائل کی قلت اور ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی و انسداد بے نامی زونز کو مختلق عدالتوں میں چیلنج لئے جانے کے باعث ان بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے