English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرا نے متھن چکرورتی کو اپنا پہلا پیار قرار دیدیا

القمر

اداکارہ میرا نے بالی ووڈ سپراسٹار متھن چکرورتی کو اپنا پہلا اور بچپن کا پیار قرار دے دیا۔

اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی، کبھی اپنی گلابی انگلش اور تو کبھی رنگین مزاج بیانات کی وجہ سے میڈیا میں رہتی ہیں جب کہ گزشتہ کئی روز سے وہ مالی مشکلات کا شکوہ کررہی تھیں اور مالی امداد کے لیے انہوں نے آرٹس کونسل لاہور میں درخواست بھی جمع کروائی تھی جو بعد ازاں منظور کرلی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے درخواست منظور

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکار متھن چکرورتی کی پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ متھن چکرورتی نہ صرف میرا پسندیدہ اداکار ہے بلکہ وہ میرا بچپن کا پیار بھی ہے۔ اداکارہ نے متھن کو اپنا پہلا اور حقیقی شوہر بھی قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے