English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا، مشعال ملک

القمر

 راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔

مشعال ملک نے بھارتی فوجی بربریت کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک سال کے مسلسل کرفیو اور نسل کشی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر مہاجر بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ آزاد و مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کرائے، کشمیر کمیٹی کا چئیرمین کسی کشمیری کو بنایا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے