ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اچھے ڈرامے نہ ملنے کے سبب خود کو ثابت نہیں کرپارہی، منال خان

 کراچی: ٹی وی اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ اچھے ڈراموں کی پیشکش نہ ہونے کی وجہ سے میں خود کو باصلاحیت ثابت نہیں کرپارہی۔

ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں منال خان نے شکوہ کیا کہ میں ہر ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں کیوں کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ یہ باتیں کریں کہ منال صرف ایک ہی چینل کے ڈراموں میں کام کرتی ہے، اگر مجھے دوسرے ٹی وی چینلز کی جانب سے اچھے اسکرپٹ کی پیشکش کی جائے گی تو پھر میں کام کیوں نہیں کروں گی؟

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مجھے اچھے اسکرپٹ کی پیشکش ہی نہیں کی جاتی اور اگر مجھے اچھے پروجیکٹ آفرز ہی نہ کیے جائیں تو میں کیسے ثابت کروں کہ میں بھی اچھا کام کر سکتی ہوں؟

ہر ڈرامے میں یکساں کردار ادا کرنے کے سوال پر منال خان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے اسکرپٹ ہی نہیں ہوتے تو کیا یہ میری غلطی ہے؟ حتیٰ کہ میرے بس میں نہیں ہے کہ میں اپنی پسند سے خود ڈرامہ لکھوں یا ڈرامے کو نام دوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں