انقرہ: ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے قوم کے لیے خوشیوں بھرے پیغامات دیئے گئے ہیں بلکہ ارطغرل غازی نے بھی خصوصی طور پر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
انجن التان دزیاتن نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی۔
https://t.co/4WTxbKxg6Y pic.twitter.com/5A2qPMlPP1
— Bilal Khan Pasha (@BilalKhanPasha) August 13, 2020
پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر’خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے۔
Meri taraf se all Pakistan ko Jashne Azadi Mubarak 🇵🇰
pic.twitter.com/yX9RJC2Kjn— Engin Altan Düzyatan (@eadksk__) August 14, 2020
اس موقع پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انجن التان دزیاتن نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔
