ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمغہ برائے حسن کارکردگی ملنے پر علی ظفر خوشی سے سرشار

 انقرہ: حکومت کی جانب سے تمغہ برائے حسن کارکردگی دیئے جانے کے اعلان پر گلوکار و اداکار علی ظفر خوشی سے سرشار ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی ‏شخصیات کو دیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں : طارق ‏جمیل، جیک ما، ریشم سمیت 184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان 

حکومت کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مذہبی اسکالر مولانا طارق ‏جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، ہمایوں سعید، ‏علی ظفر اور مہ جبیں قزلباش سمیت 44 شخصیات ‏عطا کیا جائے گا۔

صدارتی تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر گلوکار علی ظفر خوشی پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی ملنے کو دل کی گہرائیوں سے عزت افزائی سمجھتا ہوں، میں شکر اور عاجزی کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوں اور اپنے مداحوں اور ساتھیوں کا مقروض بھی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں