English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاک ڈاؤن کے دوران ماورہ حسین کے وزن میں بے تحاشا کمی

اداکارہ ماورہ حسین نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وزن میں بے تحاشا کمی کرلی ہے۔

کورونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں جہاں بہت سے لوگوں کی جانب سے وزن بڑھنے کی شکایات سامنے آئی ہیں وہیں اداکارہ ماورہ حسین نے وزن میں بے تحاشا کمی کی ہے۔ اس حوالے سے ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے تھینک یو کورنٹائن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔

 

کوئی سوشل میڈیا پر ماورہ کے بے تحاشہ کم وزن پر تنقید کررہا ہے، کوئی انہیں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملا رہا ہے تو کوئی ان کے جسمانی خدوخال پر منفی کمنٹ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بے تحاشہ تنقید کے بعد ماورہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی۔ تاہم کچھ لوگ ماورہ کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں اورفنکاروں کو ان کے جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین پر تنقید کررہے ہیں۔

ماہ نور نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ماورہ کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ماورہ کو ان کے وزن کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا بند کیا جائے۔ وہ لوگ جو فنکاروں کو اور دوسرے لوگوں کو بلا وجہ جج کرتے ہیں وہ سامنے والے کی ذہنی صحت کو تباہ کردیتے ہیں۔ دیکھو وہ دبلی ہے، دیکھو وہ  موٹی ہے کسی بھی خاتون کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا بند کریں۔ کیونکہ کسی کو اس کے ظاہری خدوخال کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنانا مزاح نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے