English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کی کمی ہوگئی

القمر

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی کا رحجان جمعرات کو بھی برقرار رہا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی  ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1931 ڈالر ہوگئی، جب کہ پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے