کراچی: اداکار اعجاز اسلم کو ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں خودکشی کے سین کے دوران حقیقت میں پھندا لگ گیا۔
اعجاز اسلم نے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ کا خودکشی کا ایک سین شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اس ڈرامے میں حسیب کا سفر اپنے اختتام پر پہنچ گیا لیکن یہاں میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ اس خودکشی کا سین کرنے کے دوران مجھےشدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
Last night Haseeb’s journey in #LogKiaKahenge came to an end as I bid him goodbye with you, wanted to share how I had gotten hurt while doing this suicide scene, as the harness broke and my neck got stuck in the rope. pic.twitter.com/Ls3rrsL22V
— aijaz aslam (@aijazz7) August 16, 2020
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خودکشی کے سین کے دوران رسی کے نیچے حفاظتی بیلٹ پہنی ہوئی تھی جوکہ اس دوران ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے رسی بُری طرح گردن میں پھنس گئی تھی۔
Those few seconds were the most devastating, my feet was numb, throat choked head spinning I couldn’t swallow food for few months. Those seconds made suicide real for me I wonder what agony must one be going through to do this, leaving their loved ones shattered forever
— aijaz aslam (@aijazz7) August 16, 2020
اعجاز اسلم نے یہ بھی بتایا کہ آخر کے چند سیکنڈ میرے لیے بہت ہی خطرناک تھے کیوں کہ اس دوران میرے پاؤں سن ہونا شروع ہو گئے تھے، سانس آنا بند ہو گئی تھی یہاں تک کہ چکر آنا شروع ہو گئے تھے۔ پھندہ اتنا سخت لگا تھا کہ کچھ ماہ تک کھانا نگلنا بھی دشوار ہو گیا تھا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اُن لمحات میں مجھے خودکشی کا حقیقی احساس ہوا تھا۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ لواحقین کس کرب سے گزرتے ہوں گے جو اپنے پیارے کو اس تکلیف دہ لمحات سے گزرتا دیکھتے ہوں گے۔
