ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا

 کراچی: اداکارہ اُشنا شاہ نے چند روز قبل خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

اُشنا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی کے سر کی پشت پر گولی کا نشان کسی بھی طرح خودکشی کو ظاہرنہیں کرتا، سندھ پولیس برائے مہربانی ہمیں مایوس نہ کرے۔

پاکستان میں یہ عام بات ہے کہ خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے۔ برائے مہربانی اس نوجوان ڈاکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

واضح رہے کہ کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دینے والی 25 سالہ ڈاکٹر ماہا کی اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی، بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں