ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فوج کی فضائی کارروائی میں 11 طالبان ہلاک

کابل: افغان فوج کی صوبہ فریاب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے فریاب میں افغان فوج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 11 طالبان ہلاک ہوگئے، افغان فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فضائی کارروائی ضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

افغان فوج کی جانب سے طالبان پر حملے سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک افغان فوج کی فضائی کارروائی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں