ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نادرا آفس کا افتتاح

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق نادرا آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔

سمندر پار پاکستانی ایک ہی چھت تلے نادرا سروسز کے علاوہ پاسپورٹ کی بھی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کو پاسپورٹ بنانے کے لیے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔

سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے اضلاع کی بجائے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں