کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کے باکسرز نے مجموعی طور پر زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی‘ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے نائب صدر سید وسیم ہاشمی تھے‘ استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں ہونے والے اس ایونٹ میں8باکسنگ کلب کے 36 باکسرز نے حصہ لیا جس میں ابتدائی رائونڈ کے بعد مختلف لکیٹگریز میں 7 فائنل کھیلے گئے۔34 کے جی میں تیمور نے عدنان کو0-3 سے‘ 36 کے جی میں آزان نے محمد احمد کو 2-1 سے‘38 کے جی میں نصیر علی نے علی رضا کو1-2سے‘40 کے جی میں دانش نے عبدالرحیم کو0-3سے‘42 کے جی میں یامین نے بلال قمبرانی کو1-2سے‘44 کے جی میں مظہر قمبرانی نے شہباز کو0-3سے اور46 کے جی میں ثناء اللہ نے نعمت علی کو1-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز پایا‘ مہمان خصوصی سید وسیم ہاشمی نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ آج کے دن ہمارے فوجی جوانوں نے اپنے خون سے اس دھرتی کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ہم اپنے ان شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت‘ آصف عظیم‘ حاجی غلام محمد خان‘ اولمپیئن ملنگ بلوچ‘ سندھ کراٹے ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید‘ سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش‘ سیکریٹری عبدالرزاق اور سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ بھی موجود تھے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی سید وسیم ہاشمی نے ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت‘ آصف عظیم‘ عبدالرزاق بلوچ اور اصغر بلوچ کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
یوم دفاع پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ لیاری لیبر ویلفیئر نے میدان مارلیا
القمر
