قاہرہ (اے پی پی) مصر کی ایک فوجی عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع، محمد البلتاجی اور صفوت حجازی و دیگر 9 رہنماؤں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق اخوان قیادت کو یہ سزا عرب پولیس ڈیپارٹمنٹ تشدد کیس میں سنائی گئی ہے۔ گزشتہ روز 5 رکنی فل بینچ نے اخوان رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس مقدمے میں اخوان رہنمائوں پر بور سعید گورنری میں 2013ء میں پولیس مرکز پر حملے، تشدد پر اکسانے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے، شہریوں کو ہراساں کرنے اور خلاف قانون تنظیم میں لوگوں کو شامل کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ اس مقدمے میں عدالت نے 59 ملزمان کو 3 سال اور رہائی کے بعد 6 ماہ تک نظر بندی کی سزا بھی سنائی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر صدر جمہوریہ مرمو، وزیر اعظم مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے پیش کیا خراجِ عقیدت
- پنجاب اسمبلی انتخاب 2027: عآپ نے 40 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی، وزیر اعلیٰ بھگونت مان ’دھوری‘ سے میدان میں
- مدھیہ پردیش: چیتے کو ہلاک کرنے کے معاملے میں سخت کارروائی، 6 جنگلاتی اہلکار معطل
- ’دونوں نے برصغیر کی تاریخ و جغرافیے کو نئی شکل دی‘، اندرا گاندھی-سردار پٹیل کی تصویر شیئر کر کانگریس نے پیش کیا خراج تحسین
- اجئے بھوسلے معاملہ میں چھوٹا راجن کو عدالت نے کیا بری، لیکن تہاڑ جیل سے ابھی نہیں ملے گی آزادی!