English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیعہ سنی کو آپس میں لڑانا ہی ہمارا ہدف ہے، سی آئی اے

سی آئی اے کے سابق سینیئر آفیسر مائیکل شیوئر Michael Scheuer نے کہا ہے کہ شیعہ سنی اختلافات کا جاری رہنا ہی ہمارا مقصد ہے۔

غیر ملکی نیوز چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سینیئر آفیسر مائیکل شیوئر (1982 سے 2004) نے کہا کہ دنیا بھر میں شیعہ سنی اختلاف ہمارا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب داعش تنظیم نے بغداد پر چڑھائی کی تو یہ ہماری پلاننگ کے بالکل عین مطابق تھا۔ شام و عراق میں شیعہ سنی جھگڑا ہمارے مقاصد کی تکمیل کی کڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شیعہ سنی کو ایک دوسرے کیخلاف کھڑا کیا جائے۔ اس طرح ہم فوجی آپریشن کے بغیر ہی اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے