English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حب،13 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا 60 سالہ شخص گرفتار

القمر

حب ( آن لائن )حب کے علاقے چیزل آباد میں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے 13 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حب کے علاقے چیزل آباد میں گزشتہ ورز 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے 60 سالہ گل جان نامی شخص نے بچی کو اکیلا پاکر زبردستی اپنے گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ
بنایا۔بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔ایس ایچ او حب سٹی عطا اللہ نمانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور بچی کی ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے