ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل

 اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، جلسہ اب کوئٹہ میں 11 اکتوبر کے بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہی منعقد ہوگا۔ جلسہ کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ’’پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ‘‘ کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جنہوں نے  کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں