اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں سے کہا ہے کہ ایل او سی پر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں ںے ایل او سی پر دفاعی تیاریوں کی آگاہی کے لیے گلگت اور اسکردو کے دورے میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت اور اسکردو کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی پر تعینات فوجی دستوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور مشکل موسمی حالات اور چیلنجز کے باوجود جوانوں کی بہترین تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثرجواب دینے کے لیے اعلی سطح کی تیاری پر زور دیا۔
…an initiative of Special Communication Organisation (SCO). The facility will help create environment for research and innovation in the fields of #IT and defence communication by honing and harnessing the skills of our brilliant youth (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 6, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے گلگت میں ایس سی او کے تحت اسٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اس پارک سے آئی ٹی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں تحقیق اور جدت کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ پارک علاقے میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے محرک کے طور پر کام کرے گا۔
…It will serve as a trigger for development of cyber industry in the area. Acknowledging efforts of #SCO, COAS said that establishment of IT clusters in remote areas will have a great effect by encouraging innovation and digitisation. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 6, 2020
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ایس سی او کی کاوشوں کا اعتراف کیا، دور دراز علاقوں میں آئی ٹی کلسٹرز کے قیام سے جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
