English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب نے شہباز خاندان کی لاکھوں ڈالرکی جعلی ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا

القمر

 لاہور:  قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کو  بیرون ملک سے لاکھوں ڈالرز منتقلی کی  تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ 

نیب لاہور کی دست یاب دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر منتقل کیے گئے۔ ۔حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈال منتقل ہوئے۔

میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے