ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن واستحکام کے قیام اوردہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ 

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر گئے. کرنل مجیب الرحمن شہید ٹانک میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اس موقعے پر  آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی۔ انہوں ںے مزید کہا کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں