English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض حکومت نے کشمیر ٹائمز کا دفتر سیل کر دیا

قابض حکومت نےسری نگر میں واقعہ کشمیر ٹائمزکادفتربناکوئی وجہ بتائےسیل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے بغیر کسی نوٹس کے کشمیر ٹائمز کے دفتر کو تالے لگا دیے۔ کشمیر ٹائمزکی مالک انورادھابھاسن نےاقدام انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دفتربند کرنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔

انورادھابھاسن نے کہا کہ مودی حکومت کےخلاف بولنے پرنشانہ بنایاگیا،کشمیرمیں میڈیاپابندیوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے پرانتقامی کارروائی کی گئی۔

کشمیر ٹائمز کادفتر سیل کرنے پرعالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈز نے ردعمل میں کہا ہے کہ وادی میں صحافت پرکئےاس نئےحملےپرخوفزدہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے