English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دھماکا، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں مسافر بس کے قریب دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد کہا گیا کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا مگر پولیس کا کہنا ہے کہ جائے دھماکا سے سلنڈر کا کوئی ٹکرا نہیں ملا۔

جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے میں ایک کلو کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 4 میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے