ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے

راولپنڈی:زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے،مہمان ٹیم کے کوچزاور آفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی آئے،جس کے بعد زمبابوے ٹیم نے آرمی صٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، زمبابوے کوچزاورآفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی  آئے ہیں، جس کے بعد زمبابوے ٹیم نے آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس شروع کردی ہے۔

تاہم 27 اکتوبر تک مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلزقرنطینہ میں رہیں گے،28اور29 اکتوبر کوزمبابوے کی ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی۔30اکتوبرکوپاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں