English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمبابوے ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ منفی پریکٹس کے ساتھ دورے کا آغاز

القمر

راولپنڈی/لاہور(نمائندہ خصوصی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے ، مہمان ٹیم کے کوچزاور آفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی آئے،جسکے بعد زمبابوے ٹیم نے آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس شروع کردی۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے، زمبابوے کوچزاورآفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں،کوروناٹیسٹ کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے گزشتہ روزپریکٹس کی،27 اکتوبر تک مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی اور آفیشلزقرنطینہ میں رہیں گے۔30 اکتوبر کو پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں ہوم سیریز کیلیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے