کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران تماشائیوں کی رونقیں بھی ہوں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا، کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان ٹیم 18، 20اور 22دسمبر کو 3ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2ٹیسٹ بھی کھیلے گی، پہلا 26دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ابھی تک انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی سٹینڈز خالی ہوں گے، کورونا پر قابو پانے والے پہلے ملک نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کا شور اور تالیوں کی گونج سنائی دے گی جب کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’گورکھپور بچانے میں بی جے پی نے وارانسی کی دونوں سیٹیں گنوا دیں‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز
- عدالتی کارروائی کی ویڈیو کے غیر مجاز استعمال پر سپریم کورٹ سخت، خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت
- بی جے پی پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے، سی ای سی کی تقرری پر جے رام رمیش کا حملہ
- مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں روکنے اور مدارس کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ، جمعیۃ علماء ہند کی تمام اکائیاں حکام کو پیش کریں گی میمورنڈم
- خواتین پہلوانوں کے الزامات کے درمیان برج بھوشن سنگھ کو بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ میں جگہ، فیصلے پر اٹھے سوالات