نوابشاہ (سٹی رپورٹر) پ ٹ الف شہید بینظیر آباد کی جانب سے محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور ٹریژری کے افسران کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہوں میں ناجائز کٹوتی کیخلاف مولا داد گاھو، امداد خاصخیلی، اشرف بروہی، صدیق رند، سید مستان شاہ ودیگر کی قیادت میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کے آفس کے بعد نوابشاہ پریس کلب اور ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ فنانس نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ان ٹرینڈ انکریمنٹ کے ڈیرھ لاکھ روپے دیے تھے جوکہ اقساط میں ہم نے ادا کر لیے ہیں لیکن محکمہ ایجوکیشن اور ٹریژری کے افسران نیب کی دھمکیاں دے کر اساتذہ کی تنخواہوں میں ناجائز کٹوتی کررہے ہیں جوکہ ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی ای غلام قادر چانڈیو نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاجی دھرنا ختم کرایا۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط