ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ‘ دونوں پائلٹ ہلاک

الاباما: امریکی بحریہ کا طیارہ گرنے کے بعد مکانوں کے درمیان آگ لگی ہوئی ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ کاؤنٹی روڈ 55 کے قریب فولی نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ امریکا کی نیول ائرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں