English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

23 ارب روپے کی کرپشن کے ملزم سے سوا ارب کی پلی بارگین منظور

القمر

 کراچی: احتساب عدالت نے پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نامزد ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کہ رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم ایک ارب 29 لاکھ کی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرے گا۔

ملزم اور اسکے ساتھیوں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔ چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے