English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب کپتان شاداب خان پہلے ون ڈے میں دستیاب نہیں

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان زمبابوے کے خلا ف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لیگ اسپنر نے 23 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کی شکایت کی تھی۔اس دوران شاداب خان کا ری ہیب جاری رہے گااور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے