نواب شاہ( نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے قاضی احمد سے تین موڑ لنک روڈ،قاضی احمد شہر سے بائی پاس روڈ کی مرمت اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول قاضی احمد کی زیر تعمیر عمارت سمیت تحصیل کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد عبدالقدیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ترقیاتی اسکیموں کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری
ترقیاتی اسکیموں کے کام کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنربینظیر آباد کا مختلف ترقیاتی منصوبوںپر جاری کام جائزہ
القمر
