English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی سفارتخانے کی جانب مارچ کرنے والے تاجروں پر پولیس کی شیلنگ

القمر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف فرانسیسی سفارتخانے کی طرف مارچ کرنے والے تاجروں پر پولیس نے شیلنگ کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر تاجروں نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، تاجروں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے فرانسیسی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرین نے آبپارہ سے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے آبپارہ سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والی سڑک کنٹنیر لگا کر بند کردی۔

پولیس نے سرینا چوک پر بھی کنٹنیر لگا کر راستہ بند کردیا، مظاہرین نے سرینا چوک پر کنٹینر ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کے بعد رینجرز کی نفری بھی طلب کرلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے