ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں زلزلہ: 24 جاں بحق، زخمیوں کی تعداد 800 سے متجاوز

ترکی کے شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 800 سے زائد افراد کو شدید زخمی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ترک اربائزیشن وزیر کے مطابق ازمیر میں زلزلے سے گری 8 عمارتوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں.

دوسری جانب ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 364 زخمی افراد طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں