English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر: اکتوبر 2020 میں 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

سری نگر: ماہ اکتوبر 2020 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اکتوبر میں بھی جاری رہی۔ گزشتہ ماہ قابض فوج نے ایک خاتون سمیت 23 کشمیریوں کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اس دوران تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

کشمیر ذرائع ابلاغ کے مطابق گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں 42 کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔ گزشتہ ماہ 94 کشمیریوں کو گرفتار اور 365 محاصرے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے