English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور:خیبر میں سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور : کسٹم انفورسمینٹ نے پاک افغان طورخم سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم انفورسمینٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر دو خالی کنٹینر کی تلاشی لی، سونا خالی کنٹینرکے ذریعے اسمگل کیا جارہا تھا، جن کے خفیہ خانوں سے 2کلو سے زائد سونا برآمد ہوا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 2کلو سے زائد سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، پکڑے گئے سونے کی مالیت 2کروڑ 30لاکھ روپے ہے، جس میں سونے کی چین ، انگھوٹھی ، کنگن اور زنجیریں برآمد کی گئیں۔

کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور کو گرفتار   کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے