ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرحد سے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی جوان شہید، 2 زخمی

ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر  قائم چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں ایف سی کا جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر قائم چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ  منزکئی سیکٹر ژوب بلوچستان میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ جوان نائیک فخر عباس شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مؤثر بارڈر منیجمنٹ ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں