مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کے انتظامی ادارے کی جانب سے بیت اللہ کا طواف اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے افراد میں زم زم کی 10 لاکھ سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام میں زم زم کی فراہمی کے سربراہ احمد الندوی نے بتایا کہ فراہمی آب اور زم زم کا ادارہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ کرونا کی وبا کے بعد عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے مرحلے میں زائرین میں زم زم کی 5 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئیں اور دوسرے مرحلے میں تقسیم 7 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین عمرہ میں زم زم کی بوتلیں صحن مطاف، مسعیٰ، جنازہ گاہ، پہلی منزل، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ نامی دروازوں پر مسجد حرام کی توسیع کے مقامات میں تقسیم کی گئیں۔
مسجد الحرام: عمرہ زائرین میں زم زم کی 10 لاکھ بوتلیں تقسیم
القمر
