English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے فارغ کردیاگیا

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ عابد علی، امام الحق اور حارث سہیل کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز مکمل ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل اس سیریز میں پاکستان نے 1-2سے کامیابی حاصل کی ہے۔اسکواڈ میں شامل دیگر 19کھلاڑی زمبابوے کے خلاف 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 8اور 10نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے