راولپنڈی: بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی جبکہ جی ایچ کیو آمد پر بوسنیا کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف اور بو سنیا کے صدر کے درمیان ہو نے والی اس ملا قات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان بوسنیا تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بوسنیا سے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاک بوسنیا دوستی پر ٖفخر ہے جبکہ دفاع، تکنیکی معاونت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے پربھی ملاقات کے دوران بات چیت ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان دورہ پر آئے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین (صدر) شفیق جعفرووچ نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کوبھی سراہا ہے۔
واضح رہے جی ایچ کیو آمد پر بوسنیا کے صدر کو گارڈ کی سلامی پیش کی گئ ہے جبکہ بوسنیا کے صدر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی کی۔




